5 نومبر 2012
وقت اشاعت: 10:44
بھارتی اندھرا پردیش میں طوفان،ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی
اے آر وائی - بھارتی ریاست اندھرا پردیش میں نیلم طوفان سے مرنے والوں کی تعداد پچیس ہوگئی جبکہ اسی ہزار بے گھر ہو گئے۔
بھارتی ریاست اندھرا پردیش میں نیلام نامی طوفان تو گزر گیا لیکن بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ طوفان کے باعث ریاست کے چھ اضلاع میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔
کئی مقامات پر سڑکیں پانی کے ساتھ بہہ گئی جس سے امدادی کاموں میں سخت دشواریوں کا سامنا ہے۔ بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد بھی ہزاروں میں ہے جن کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔