5 نومبر 2012
وقت اشاعت: 11:36
پاکستان کوکسی صورت بھارت میں نہیں کھیلنے دیں گے، بال ٹھاکرے
اے آر وائی - بھارتی انتہا پسند تنظیم شیوسینا کے سربراہ بال ٹھاکرے نے ایک بار پھر پاک بھارت کرکٹ سیریز کی مخالفت کردی۔
بھارتی میڈیاکے مطابق بال ٹھاکرے نے پاک، بھارت کرکٹ سیریز کی سختی سے مخالفت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان سے کرکٹ روابط کی بحالی غداری کے مترادف ہے۔سابق کرکٹرز کپیل دیو اور سنیل گاوسکر سمیت کوئی بھی پاکستان کے ساتھ کھیلنے کے حق میں نہیں ہے، لیکن بھارتی بورڈ نے پیسے کمانے کی خاطر پاکستان کو بلانے کا فیصلہ کیا۔
بال ٹھاکرے نے کہا کہ وہ پاکستان کو کسی صورت اپنے ملک میں کھیلنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے پاک بھارت سیریز کی اجازت دینے پر حکومت کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔