تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 نومبر 2012
وقت اشاعت: 12:53

امریکا کی تاریخ کی سب سے مہنگے الیکشن

اے آر وائی - صدارتی انتخابات دو ہزاربارہ کے لئے چلائی جانے والی انتخابی مہم امریکہ کی تاریخ کی سب سے مہنگی الیکشن مہم ثابت ہوئی ۔ امریکی تحقیقی ادارے کے مطابق صدارتی انتخاب کے امیدوار سرکای فنڈ لے سکتے ہیں لیکن اس کے بعد وہ عوامی چندے اور نجی اداروں سے بھی صرف اتنی ہی امداد لینے کے پابند ہوتے ہیں۔ اس لئے اس انتخاب میں کسی امیدوار نے سرکاری فنڈ سے رقم نہیں لی تاکہ وہ ذاتی طور پر زیادہ سے زیادہ فنڈ جمع کر سکیں۔



اس سال چندے کی مد میں دو ارب ڈالر جمع ہوئے ہیں۔ پولیٹیکل ایکشن کمیٹی کی طرف سے جمع ہونے والی کروڑوں ڈالر رقم اس کے علاوہ ہیں۔ صدر اوباما نے ایک ارب چھ کروڑ ڈالر سے زیادہ چندہ جمع کیا جبکہ ان کے حریف ریپبلیکن امیدوار مٹ رومنی اب تک پچانوے کروڑ ڈالرز سے بھی آگے نکل گئے۔ انہیں وال اسٹریٹ سے بھی امداد ملی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.