5 نومبر 2012
وقت اشاعت: 14:5
امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والے صدور
اے آر وائی - امریکا میں انتخابات کی دوسو سال سے زائد تاریخ میں صرف چار صدر ایسے گزرے ہیں جنھوں نے مخالف امیدوار کو ایک کروڑ سے زائد ووٹوں سے شکست دی ۔ امریکا میں اب تک چھپن صدارتی انتخابات ہوئے ہیں۔
انیس سو بہتر میں رچرڈ نکسن نے حریف امیدوار جارج میکگورن کو ایک کروڑ اناسی لاکھ پچانوے ہزار چار سو اٹھاسی ووٹوں کے فرق سے شکست دی جو اب تک ایک ریکارڈ ہے۔ انیس سو چوراسی کے انتخابات میں رونالڈ ریگن نے والٹرمونڈیل کو ایک کروڑ اڑسٹھ لاکھ اٹھتر ہزار ایک سو بیس ووٹوں کے فرق سے ہرایا۔ انیس سو چونسٹھ میں لنڈن بی جانسن نے بیری گولڈ واٹر کو ایک کروڑ انسٹھ لاکھ اکیانوے ہزار دو سو ستاسی ووٹوں کے فرق سے اور انیس سو چھتیس میں فرنیکلن ڈی روز ویلٹ نے الف لینڈن کے خلاف ایک کروڑ دس لاکھ ستر ہزار سات سو چھیاسی ووٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔
امریکی صدارتی انتخابات کی تاریخ میں اٹھارہ سو چھیاسی میں سب سے زیادہ ریکارڈ ٹرن آؤٹ اکیاسی اعشاریہ آٹھ فیصد رہا۔ دوسرے نمبر پر اکیاسی اعشاریہ دو فیصد کے ساتھ اٹھارہ سو ساٹھ میں اور اسی اعشاریہ دو فیصد ٹرن آؤٹ کے ساتھ اٹھارہ سو چالیس کے صدارتی انتخابات میں رہا ۔