6 نومبر 2012
وقت اشاعت: 6:5
اقوام متحدہ نے بھی حقانی نیٹ ورک پرپابندیاں لگا دیں
اے آر وائی - اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل کی طالبان پر پابندیوں کے حوالے سے قائم کمیٹی نے حقانی نیٹ ورک کو اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں شامل کر لیا ہے۔
اقوام متحدہ میں امریکی سفیر سوسن رائس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کمیٹی نے افغانستان میں بم دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ قاری ذاکر کے اثاثے منجمد کرتے ہوئے اس پر سفری پابندیوں اور اسلحہ کی فراہمی کی پابندیاں بھی عائد کی ہیں ،سوسن رائس کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے لگائی گئی پابندیاں عالمی برادری کو حقانی نیٹ ورک کے خاتمے کے لئے کی جانے والی کوششوں کا ثبوت ہیں ۔
اس سے قبل امریکی دفتر خارجہ بھی حقانی نیٹ ورک پر پابندیا ں عائد کر چکا ہے ، امریکی اخبار کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے افغانستان میں حقانی نیٹ ورک کے آپریشنل کمانڈر قاری ذاکر کو انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا۔قاری ذاکر دو ہزار گیارہ میں افغانستان میں امریکی سفارتخانے سمیت دیگر دہشت گرد کارروائیوں میں مطلوب ہے۔