تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 نومبر 2012
وقت اشاعت: 4:56

پیرو :پریڈ کے دوران دو فوجیوں کی وردیوں میں آگ لگ گئی

جیو نیوز - لیما…پیرو میں پریڈ کے دوران دو فوجیوں کی وردیوں میں غلطی سے آگ لگ گئی۔عینی شاہدین کے مطابق واقعہ ایک ملٹری آتشی گولے کے غلطی سے زمین پر گرنے کی وجہ سے پیش آیا ۔پریڈ کے دوران دو فوجی اس کی زدمیں آگئے اوران کی وردیوں میں آگ لگ گئی ۔ آگ لگنے کے بعد ایک فوجی خودکوبچانے کیلیے بھاگنے لگا جس سے آگ اوربھڑک اٹھی اور قریب موجود ہجوم میں کھلبلی مچ گئی جبکہ دوسرے فوجی پر لگی آگ کو فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے مٹی پھینک کر قابو پالیا ۔دونوں فوجیوں کواسپتال منتقل کردیاگیاہے۔ ان میں سے ایک 80فیصدتک جھلس گیا ہے جس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.