6 نومبر 2012
وقت اشاعت: 7:46
ترقی کا سفر جاری رکھنے کے لئے ووٹ دیں، اوباما کی اپیل
اے آر وائی - امریکی صدر براک اوباما نے صدارتی انتخابات کے آخری مرحلے میں ووٹرز سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ دے کر انہیں ایک بار پھر منتخب کریں۔
اہم اورانتخابی نتائج میں فیصلہ کن کردار ادا کرنے والی ریاست اوہائیو کے شہر کولمبس میں انتخابی ریلی سے خطاب میں صدر اوباما کا کہنا تھا کہ ہمیں مستقبل کی طرف دیکھنا ہے۔ ہم نے حقیقی ترقی کی ہے اور ترقی کے اس سفر کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ اوباما نے کہا کہ امریکا کی ترقی اور بہتر مستقبل کے لئے بہت کام کرنا باقی ہے جس کے لئے وہ جدوجہد جاری رکھیں گے۔