6 نومبر 2012
وقت اشاعت: 19:7
مریکی صدرکون ہوگا:کروڑوں ووٹر ووٹ ڈالنے میں مصروف
اے آر وائی - آئندہ امریکی صدر کون ہوگا ۔ کروڑوں ووٹرز حق رائے دہی کے ذریعے لیڈر منتخب کرنے میں مصروف ہیں ۔ پچاس ریاستوں میں پولنگ جاری ہے ، رومنی اور پال ریان اوہائیو پہنچ گئے ، اوہائیو،فلوریڈا،پنسلوانیا اور کولوراڈو فاتح گر ریاستیں قراردیدی گئیں۔
امریکا میں صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے ۔ مختلف ریاستوں میں طویل قطاریں ووٹرز کے لئے پریشانی کا باعث بن رہی ہیں ۔ بعض مقامات پر مشینوں کے خراب ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
امریکہ میں مشرق سے مغرب تک چار مختلف ٹائم زون ہونے کی وجہ سے ریاستوں میں مختلف اوقات میں ووٹنگ شروع ہوئی۔ گرینچ کے معیاری وقت کے مطابق ساڑھے گیارہ بجے تین اہم ریاستوں اوہایو، مغربی ورجینیا اور اشمالی کیرولائنا میں پولنگ کا عمل شروع ہوا۔
پولنگ کا آغاز ریاست نیو ہمپشائر کے ایک گاؤں ڈکس ویلی نوچ سے ہوا جہاں بارہ رجسٹرڈ ووٹرز میں سے دس نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ یہاں ری پیبلکن پارٹی کے امیدوار مٹ رومنی اور صدر براک اوباما نے پانچ پانچ ووٹ حاصل کئے ۔ تاریخ میں پہلی بار دونوں صدارتی اُمیدواروں کو برابرووٹ ملے ہیں۔ نیو ہمپشائرہی کے ہارٹ قصبے میں اوباما کو تئیس اور رومنی کو نو ووٹ ملے۔ فلوریڈا کے علاقے ڈورل میں ساڑھے سات گھنٹے کی تاخیر کے بعد ووٹنگ کا آغازہوا جہاں لوگوں کی لمبی قطار ووٹ ڈالنے کی منتظر تھی۔
دیگر ریاستوں میں بھی ووٹنگ جاری ہے اور جہاں ووٹرز کی طویل قطاریں دیکھنے میں آرہی ہیں۔ طوفان سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو ای میلز کے ذریعے ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت دی گئی ہے نیویارک میں لوگوں کو پولنگ اسٹیشنز تک لانے کے لیے شٹلز سروس کا انتظام کیا گیا ہے۔ا مریکا میں قبل از وقت بھی ووٹ ڈالے جاتے ہیں۔ اس کا مقصد ایک تو ووٹنگ کے دن پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹرز کی طویل قطاروں سے بچنا اور دوسرا جو انتخاب کے دن اپنے حلقے سے دور ہو، جن میں انتخابی مہم میں حصے لینے والے کارکن، انتخابی عمل کی نگرانی کرنے والے افراد، طبی عملہ وغیرہ شامل ہیں۔
ماہرین کاخیال ہے کہ موجودہ الیکشن میں تقریباً تیس فیصد ووٹرز اپنا حق رائے دہی ارلی ووٹنگ کی سہولت کے تحت استعمال کررہے ہیں ۔ امریکی میڈیا کے سروے کے مطابق صدر اوباما کو اڑتالیس فیصد ووٹرز کی جبکہ رومنی کو چھیالیس فیصد کی حمایت حاصل ہے۔ ریاست کولوراڈو میں امریکی صدر کو اڑتالیس فی صد اور مٹ رومنی کو سینتالیس فی صد جبکہ ریاست اوہایومیں صدراوباما کوپچاس فی صد اور مٹ رومنی کو چھیالیس فی صد ووٹرز کی حمایت حاصل ہے۔ دونوں کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے ۔