تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 نومبر 2012
وقت اشاعت: 19:57

اوباما دادی اپنے پوتے کی کامیابی کے لیے دعاگو

اے آر وائی - امریکی صدر براک اوباما کی کینیا میں مقیم دادی اپنے پوتے کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں وہ کہتی ہیں کہ براک اوباما نے امریکی عوام کی خدمت کی ہے وہ اسے دوربارہ منتخب کریں گے ۔



براک اومابا کی کامیابی کے لیے کینیا میں مقیم ان کی دادی سارہ اپنے پوتے کی کامیابی کے لیے بہت پر امید ہیں ۔ کوگیلو قصبے میں مقیم سارہ اوباما نے پریس کانفرنس میں اپنے پوتے کو ڈھیروں دعائیں دی ان کا کہنا تھا کہ وہ براک اوباما کی کامیابی کے لیے دعائیں مانگ رہی ہیں وہ ضرور کامیاب ہوگا کیونکہ اس نے عوام کی خدمت کی ہے اور امریکی عوام اسے دوربارہ منتخب کرینگے ۔



انہوں نے یہ بھی کہا کہ براک اوباما کی وجہ سے ان کی کمیونٹی نے ترقی کی ہے تاہم وہ صدر تو امریکا کے ہی بننیں گے جس کے لیے انہوں نے ڈھیروں دعائیں کی ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.