تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 نومبر 2012
وقت اشاعت: 21:6

کیلیفورنیا میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک

اے آر وائی - امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ حملہ آور نے چار افراد کو زخمی کرنے کے بعد خود کو گولی مار لی۔



غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ایک فوڈ کمپنی میں پیش آیا جہاں ایک ملازم نے اپنے دیگر ساتھیوں پر اچانک فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ چار دیگر زخمی ہوگئے فائرنگ کے بعد حملہ آور نے خود کو گولی مار کر زخمی کردیا جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ فائرنگ کرنے کی وجہ نہیں بتائی جارہی جبکہ پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.