تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 نومبر 2012
وقت اشاعت: 23:30

طوفان سے متاثرہ نیویارک میں خیمہ پولنگ بوتھ قائم کیا گیا

اے آر وائی - طوفان سے متاثرہ امریکی ریاست نیویارک کے عوام کے لیے خیمہ لگا کر ووٹ ڈالنے کی سہولت فراہم کی گئی ۔

سپر طوفان سینڈی کی تباہ کاریوں سے بے حال امریکی ریاست نیویارک کے عوام ابھی پوری طرح سے سنبھل بھی نہ پائے تھے کہ صدارتی الیکشن کا دن آن پہنچا ۔ حکام کو فکر ہوئی ووٹنگ تناسب کی، اور لگا ڈالا سینڈی زدہ عوام کے لئے خیمہ، نیوریارک میں موسم انتہائی سرد ہے اسی لیے دو سینٹی گریڈ کی سردی کی شدت کو کم کرنے کے لیے خیمہ پولنگ بوتھ میں دو جنڑیٹر کی مدد سے ہیٹر بھی لگائے گئے جبکہ روشنی اور الیکٹرانک بوتھ کا مکمل انتظام کیا گیا۔



امریکی عوام کے باشعور ہونے کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اپنا سب کچھ طوفان میں بہا دینےکے باوجودبھی اپنے مستقبل کو بہتر بنانے کے لئے ناممکن حالات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.