تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 نومبر 2012
وقت اشاعت: 23:46

بھارت کینیڈا سے یورنیم اور نیوکلیئر ساز و سامان خریدے گا

اے آر وائی - بھارت کینیڈا سے یورنیم اور نیوکلیئر ساز و سامان خریدے گا، نئی دلی میں کینیڈا اور بھارتی وزیراعظم نے معاہدے پر دستخط کر دیئے۔



بھارت اورکینیڈا کے درمیان معاہدہ ہوگیا ہے جس کے تحت کینیڈین کمپنیاں بھارت کو یورینیم اور جوہری ہتھیار بنانے کیلئے استعمال ہونے والا دیگر ساز و سامان فروخت کرسکیں گی۔ بھارت نے پہلے کینیڈا کی ٹیکنالوجی کے ذریعے انیس سو چوہتر میں ایٹمی دھماکا کیا تھا۔ اب چالیس سال بعد بھارت کا کینیڈا سے جوہری معاہدہ ہوا ہے۔



نئی دلی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بھارت اور کینیڈا کے وزرائے اعظم نے بتایا معاہدے کے اطلاق کیلئے مزید کام کرنا ہوگا۔ اس معاہدے اطلاق کے بعد انیس سو چھہتر سے کینیڈا کی جانب سے بھارت پر لگی نیوکلئیر تعاون پر پابندی عملی طور پر ختم ہوجائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.