تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 نومبر 2012
وقت اشاعت: 23:56

امریکا میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 16 کروڑ90 لاکھ

اے آر وائی - امریکی الیکشن میں ووٹرز کی تعدادسولہ کروڑ نوے لاکھ ہے، امریکی تاریخ کے مہنگے ترین الیکشن پر چھ ارب ڈالر اخراجات آئیں گے ۔ امریکی رائے دہندگان کی تعدادسولہ کروڑ نوے لاکھ رجسٹرڈ ووٹرز پر مشتمل ہے،جن میں سے آٹھ کروڑساٹھ لاکھ ڈیموکریٹس کے حامی، جبکہ ری پبلکنز کو پانچ کروڑ پچاس لاکھ ووٹرز کی حمایت حاصل ہے،دیگر تین کروڑ دس لاکھ ووٹرز میں سے تیس لاکھ انڈین امریکی کمیونٹی کے افرادہیں۔



امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹ سینیٹروں کی تعداد ترپن ہے، جو تیتتس سینیٹ نشستوں میں تیئس کا دفاع کریں گے۔ ریاست ہائے متحدہ امریکا میں ری پبلکنز کے انتیس اور ڈیموکریٹس کے بیس گورنر مختلف ریاستوں کی سربراہی کررہے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.