7 نومبر 2012
وقت اشاعت: 0:6
پرتگال میں حکومتی اقدامات کے خلاف پولیس سراپا احتجاج
اے آر وائی - پرتگالی حکومت کی معاشی پالیسی کے خلا ف عوام سمیت پولیس کے اہلکار بھی سڑکوں پر نکل آئے،ہزاروں مظاہرین نے حکومت مخالف مظاہروں میں حصہ لیا۔ لسبن کے اسکوائر پر ہزاروں مظاہرین نے جمع ہوکر حکومت کی عوام مخالف معاشی پالیسیوں کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ،مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ پرتگال کے وزیراعظم پیڈرو پسوس فوری طور سے مستعفی ہوں تا کہ نئی حکومت پرتگال کی بگڑتی ہوئی معاشی پالیسیوں کو ازسر نو مرتب کر کے عوام اور ملک کو بد تر معاشی بدحالی سے نکال سکیں۔
مظاہرین حکومت مخالف نعرے لگا رہے تھےاوران کامطالبہ تھا کہ آئندہ سال کے بجٹ میں عوام دوست اصلاحات لا کر ملک کے معاشی مسائل حل کرنے کی راہ نکالی جائے ،اورعوام کو بھاری ٹیکسوں کے بوجھ سےآزاد کرایا جائےتاکہ پرتگال کے عوام معاشی اور جمہوری طور سے مستحکم ہو سکیں۔