تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 نومبر 2012
وقت اشاعت: 0:15

امریکی تاریخ کے سخت ترین صدارتی انتخابات

اے آر وائی - دو ہزار بارہ کے صدارتی انتخابات کو امریکا کی تاریخ کا سب سے سخت مقابلہ تصورکیا جا رہا ہے۔ امریکا کا صدر منتخب ہونے کے لئے امیدوار کو پاپولر ووٹوں کی نہیں بلکہ پانچ سو اڑتیس الیکٹورل کالج ووٹوں میں سے دو ستر ووٹ جیتنا ہوتے ہیں۔ امریکا میں پہلے بھی ایسے صدارتی انتخابات ہوتے رہے ہیں جن میں مقابلہ کانٹے کا تھا۔



انیس سو ساٹھ میں ریپبلکن پارٹی کے رچرڈ نکسن اور ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار جان ایف کینیڈی مد مقابل تھے۔ کینیڈی نے انچاس اعشاریہ سات فیصد ووٹ حاصل کرکے انتخابات جیتے جبکہ نکسن کوانچاس اعشاریہ چھ فیصد ووٹ ملے۔ دو ہزار کے انتخابات کا شمار سخت ترین اور متنازع انتخابات میں ہوتا ہے۔



نائب صدر ایل گور نے ری پیبلکن پارٹی کے امیدوار جارج بش جونئر میدان میں تھے۔ الگور نے اڑتالیس اعشاریہ تین آٹھ ووٹ حاصل کیےاور بش نے سینتالیس اعشاریہ آٹھ سات ووٹ۔ سپریم کورٹ کے حکم پر دوبارہ گنتی ہوئی اور بش ریاست فلوریڈا میں ساٹھ لاکھ ووٹوں میں سے محض پانچ سو سینتیس ووٹ لے کر جیت گئے اور امریکہ کے صدر بن گئے۔ دو ہزار چار میں ڈیموکریٹ پارٹی کے جان کیری نے مقابلہ کیا ری پبلیکن پارٹی کے جارج بش جونئیر کا۔ انہوں نے دو سو چھیاسی الیکٹورل ووٹ حاصل کیے جبکہ جان کیری دو سو اکیاون ووٹ حاصل کرسکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.