7 نومبر 2012
وقت اشاعت: 0:27
امریکا میں ایک اور طوفان نارایسٹر کاخطرہ
اے آر وائی - امریکا میں سینڈی کی طوفان کی تباہی کےبعد زندگی کی بحالی کی جانب ہے تو ایک اور طوفان آج امریکا کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا۔
حکام کے مطابق نار ایسٹر طوفان بدھ کی دوپہر کو امریکا کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا۔ جس کے باعث نیویارک اور نیوجرسی کے ساحلی علاقوں سے انخلا کاحکم دے دیاگیا ہے۔
نیوجرسی میں تفریحی مقامات ایک بار پھر بند کردیئے گئے ہیں۔ طوفان کے باعث چار انچ تک بارش ہوسکتی ہے جبکہ تیز ہواؤں سے نقصان کا خطرہ ہے۔