تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 نومبر 2012
وقت اشاعت: 6:16

مٹ رومنی کی اوباما کو صدرمنتخب ہونے پرمبارکباد

اے آر وائی - مٹ رومنی نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے بارک اوباما کو امریکا کے پینتالیسویں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔



مٹ رومنی نے انتخابات کے نتائج آنے کے بعد بوسٹن میں اپنے پارٹی کیمپ میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ میری نیک خواہشات اوباما کے ساتھ ہیں مجھے امریکا اور اس میں رہنے والے لوگوں پر اعتماد ہے۔



مٹ رومنی نے کہا کہ میں انتخابی مہم میں حصہ لینے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں آپ لوگوں نے بہت محنت کی گھروں دور رہے پورے کے پورے خاندان ایک سٹیٹ سے دوسری اسٹیٹ سفر کرتے رہے میں آپ سے بہتر ساتھیوں کی توقع نہیں کر سکتا میں آپ لوگوں کا بہت شکرگزارہوں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.