تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 نومبر 2012
وقت اشاعت: 8:57

اوباما کی جیت، وائٹ ہاؤس کے باہر حامیوں کا جشن

اے آر وائی - صدر بارک اوباما کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کے اعلان کے ساتھ ہی ان کے سیکڑوں حامیوں نے وائٹ ہاؤس کے باہر جمع ہو کر جشن منایا۔



اوباما کی جیت کی خوشی میں سیکڑوں افراد ہاتھوں میں امریکی پرچم تھامے گھروں سے نکل آئے اور سڑکوں پر جھنڈے لہرا کر جشن منایا۔ گلیوں میں لوگ خوشی سے جھومتے رہے۔ بہت سے لوگ جن میں خواتین اور معمر افراد کی بڑی تعداد شامل تھی گھروں کی گیلریوں پر آئے اور اوبامہ کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔ کچھ لوگ تو اتنے خوش تھے کہ انھوں نے درخت پر چڑھ کر خوشی کا اظہار کیا۔



اوباما کے حامیوں کا کہنا تھا اوباما ہی امریکا کو بہتر مستقبل کی طرف لے جا سکتے ہیں اور ان کی دوسری مدت سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.