8 نومبر 2012
وقت اشاعت: 5:49
امریکا میں ونٹرسٹرام ایتھنا،نیویارک میں برفباری
اے آر وائی - سینڈی سے سنبھلے امریکاکے سرپرونٹر اسٹرام ایتھنا نامی ایک اور سمندری طوفان کاخطرہ منڈلانےلگا ہے۔
امریکا کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں میں تیز بارش ہورہی ہے اور ہواؤں کی رفتار بھی بڑھ گئی ہے۔ نیویارک میں برفباری بھی شروع ہوگئی ہے۔ طوفان کے خطرے کے باعث نیویارک آنے اورجانے والی ایک ہزارسے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں ہیں، ناریسٹرسے ان علاقوں میں زیادہ تباہی کاامکان ہے جوسینڈی سے تباہی کا شکار ہوئے۔
ساحلی علاقوں میں شام سےطوفانی ہواؤں،تیزبارش اوربرف باری کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے،نیویارک شہرکے ساحل اورپارکوں کوبند کردیا گیا ہے، ناریسٹرطوفان کے باعث سینڈی سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کاکام مزید متاثر ہو سکتاہے جہاں پانچ لاکھ سے زائد افراد ابھی تک بجلی سے محروم ہیں۔