8 نومبر 2012
وقت اشاعت: 7:0
ہیلری نےاستعفےکاعندیہ دےدیا، امریکی ٹی وی
اے آر وائی - امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے استغفی کا عندیہ دیدیا ہے،انکی جگہ جان کیری مضبوط امیدوار کے بطور سامنے آئے ہیں۔
امریکی ٹی وی کے مطابق ہیلری کلنٹن نے صدر اوبامہ کے حلف کے بعد مستغفی ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ وقت اپنے گھر والوں کو دینا چاہتی ہیں ۔
ہیلری کلنٹن کی جگہ جان کیری وزیر خارجہ کے عہدے کیلئے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔صدر اوباما کے دوسرے ٹرم کے دوران انکے متعدد پرانے ساتھی تبدیل ہونے کا امکان ہے جس میں وزیر دفاع لیون پنیٹا کی جگہ مائیکل فلارنوئے کے آنے کا امکان ہے۔