9 نومبر 2012
وقت اشاعت: 4:41
ایبٹ آباد آپریشن کا راز افشا کرنے والے امریکی فوجیوں کو سزا
اے آر وائی - امریکی حکام نے ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے خلا ف آپریشن کے راز افشا کرنے پر سات نیوی اہلکاروں کو سزا سنا دی ہے۔سزا پانے والوں میں اسامہ کے خلاف آپریشن میں شریک اہلکا ر بھی شامل ہے۔
امریکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی بحریہ کے ان اہلکاروں نے آپریشن کی تفصیلات ویڈیو گیم بنانے والی ایک کمپنی کو فراہم کی گئی تھیں ، امریکی نیوی کے خصوصی جنگی دستے کے کمانڈر ریئر ایڈمرل گیری بونیلی نے اس سزا کی تصدیق کی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوج کی کلاسیفائڈ معملومات کو باہر پہنچانے کا عمل ہر گز برداشت نہیں کیا جا سکتا۔۔