9 نومبر 2012
وقت اشاعت: 5:41
امریکی صدرآج معیشت سے متعلق اہم بیان جاری کریں گے
اے آر وائی - نومنتخب امریکی صدر باراک اوباما آج ملکی معیشت سے متعلق اہم بیان جاری کریں گے۔وائٹ ہاوٴس کے مطابق باراک اوباما مالی خسارہ کم کرنے کے خواہش مند ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کے عوام کی اکثریت ملک کی معیشت سے متعلق فکر مند ہے۔ باراک اوباما کو مزید چار سال کیلئے منتخب کرکے عوام توقع کررہے ہیں کہ اس مرتبہ انہیں تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔
وائٹ ہاوٴس کے مطابق اوباما دوسری مدت کیلئے صدر منتخب ہونے کے بعد آج عوام سے خطاب کریں گے اور معیشت سے متعلق اہم بیان جاری کیاجائے گا۔ وائٹ ہاوٴس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر براک اوباما اس ماہ برما کا دورہ کریں گے اور کسی بھی امریکی صدر کا یہ پہلا دورہ ہو گا۔ براک اوباما اپنے تین روزہ دورے میں برما کے علاوہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا بھی جائیں گے۔ یہ دورے اس ماہ سترہ سے بیس نومبر کو ہوں گے۔