تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 نومبر 2012
وقت اشاعت: 9:1

امریکا میں نوریسٹر طوفان کے بعد برفباری اور بارشیں

اے آر وائی - امریکا میں سینڈی کے بعد ایک اور طوفان نوریسٹر نیویارک اور نیو جرسی میں شدید بارشوں اور برفباری کا سبب بن گیا۔ نیویارک اور دیگر علاقوں میں طوفانی ہواوٴں کے بعد شدید بارشوں اور برف باری جاری ہے۔



نیویارک اور نیوجرسی میں نئے طوفان کے باعث ساٹھ ہزار افراد کی بجلی منقطع ہو گئی جبکہ شمال مشرقی علاقوں میں ساٹھ لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں۔برف باری اور بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔طوفان کی وجہ سے کچھ علاقوں سے لوگوں کو نقل مکانی کی ہدایت کی گئی ہے۔



نوریسٹر سے پنسلوانیا، میسا چیوسٹس اوردیگرعلاقے بھی متاثر ہیں۔خراب موسم اور طوفانی ہواوٴں کی وجہ سے متعدد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔دوسری طرف سینڈی سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.