تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 نومبر 2012
وقت اشاعت: 8:21

نیویارک:سینڈی کے بعد پیٹرول کی قلت برقرار، راشن بندی کردی گئی

جیو نیوز - نیویار…سینڈی طوفان کے بعد پیٹرول کی قلت بدستور برقرارہے،نیو یارک والوں کو اب فیول کوٹے پر ملے گا،نمبر پلیٹوں کے حساب سے گاڑی کی ٹینکی بھروانے کے دن مقررکردیئے گئے۔سینڈی طوفان کوگزرے دس روز ہوگئے لیکن نیویارک میں بجلی کی فراہمی مکمل طورپربحال نہیں ہوئی جبکہ پیٹرول کی بھی شدیدقلت برقرارہے۔اورگیس اسٹیشنوں پرگاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہیں۔ نیویارک کے میئرنے صورتحال سے نمٹنے کیلئے فیول کوٹہ سسٹم نافذ کردیاہے۔اب شہریوں کو گاڑیوں کی نمبرپلیٹ کے آخری طاق اورجفت ہندسے کے مطابق پیٹرول کی ٹینکی بھروانے کی اجازت ہوگی۔اوروہ بھی مقررہ دن میں۔ایمرجنسی سروسز کی گاڑیاں ،بسیں، ٹیکسیاں اوردیگرپبلک ٹرانسپورٹ فیول کوٹہ سسٹم سے مستثنیٰ قراردی گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.