تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 نومبر 2012
وقت اشاعت: 6:9

امراء کو مزید ٹیکس دینا ہوگا،صدر اوباما

اے آر وائی - دوسری بار امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس میں صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ بجٹ کے بحران کو حل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ امراء مزید ٹیکس ادا کریں۔



وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وباما نے کہا کہ خوشحالی کی جانب بڑھنے کا کوئی اور طریقہ نہیں ہے۔ اگر مالیاتی خسارے میں کمی کرنے میں سنجیدہ ہیں تو ہمیں اخراجات میں کمی کرنے کو آمدنی سے ملانا ہوگا۔ اور اس کا مطلب ہے کہ امراء کو مزید ٹیکس دینا ہو گا۔ براک اوباما نے مزید کہا کہ اس منصوبے پر میں لچک دکھانے کو تیار ہیں اور وہ نئی حکمت عملی کے لیے تو تیار ہیں مگر ایسے پلان کے لیے تیار نہیں جو غیرمتوازن ہو۔



صدر براک اوباما نے اگلے ہفتے ڈیموکریٹ اور ریپبلکن جماعت کے رہنماؤں کو مدعو کیا ہے تاکہ ان کے ساتھ اس موضوع پر بحث ہو سکے۔ پریس کانفرنس کے بعد وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا کہ اگر کانگریس ڈھائی لاکھ ڈالر سے زیادہ کی سالانہ آمدنی والوں کو ٹیکس میں چھوٹ دیتی ہے تو صدر اس بل کو ویٹو کردیں گے۔ دوسری جانب ریپبلکن جماعت کے جان بوہنر نے کہا کہ ٹیکس کی شرح میں اضافے کی مخالفت کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.