10 نومبر 2012
وقت اشاعت: 5:16
چین کا تیارہ کردہ بغیر پائلٹ کا طیارہ، پہلی نمائش کے لئے تیار
جیو نیوز - بیجنگ…چین کاتیار کردہ بغیر پائلٹ کا طیارہ،اپنی پہلی نمائش کے لئے تیار ہو گیا ہے، طیارہ مسلسل 20 گھنٹے پرواز کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ بغیر پائلٹ کے اُڑنے والاونگ لْونگ Wing Loongنامی ڈرون ،چین کے صوبے گوآنگ ونگ میں ہونے والی نویں China International Aviation & Aerospace Exhibition میں نمائش کے لئے تیار ہے۔چین کی ایوی ایشن انڈسٹری کاتیار کردہ ونگ لونگ،سیکیورٹی اور سول آپریشن کے لئے استعمال کیا جائے گا۔بغیر پائلٹ کے یہ طیارہ،میدان جنگ میں نگرانی اور دوران جنگ ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لئے بھی کارآمد ہے۔اس کے ساتھ ساتھ یہ سرحدوں کی نگرانی ،منشیات کی اسمگلنگ اور فلم کی شوٹنگ میں بھی خدمات انجام دے سکے گا۔ ونگ لونگ مسلسل 20 گھنٹے تک پرواز کر سکتا ہے۔