11 نومبر 2012
وقت اشاعت: 8:44
دو خواتین کی لڑائی،ڈیوڈ پیٹریاس کا عہدہ لے ڈوبی
اے آر وائی - دو خواتین کی لڑائی سی آئی اے چیف ڈیوڈ پیٹریاس کی نوکری اور عہدہ لے ڈوبی۔ امریکی حکام کے مطابق وائٹ ہاؤس اور اعلیٰ حکومت کو رواں ہفتے ہی پیٹریاس اور پاؤلا براڈول کے افیئر کا علم ہوا ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ پیٹریاس کی محبوبہ کو شک تھا کہ ان کے محبوب کسی دوسری خاتون کے چکر میں پڑگئے ہیں اور پاؤلا نے ایک خاتون کو دھمکی آمیز ای میل کرڈالی۔ خاتون نے ایف بی آئی کو شکایت کی اورمدد مانگتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کی درخواست کی۔ اس معاملے کی کئی مہینوں سے تحقیقات چل رہی تھیں اور اسی سلسلے میں ڈیوڈ پیٹریاس سے بھی دو ہفتے قبل تحقیقات کی گئیں۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ابتدا میں ایف بی آئی کو ایسا لگا کہ خاتون کو حراساں کرنے کا معاملہ ہے، تحقیقات کے بعد ہی سارا معاملہ سامنے آیا، پاؤلا براڈول کو ڈر تھا کہ خاتون اس کے اور پیٹریاس کے درمیان افیئر کو منظر عام پر لے آئے گی۔