تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 نومبر 2012
وقت اشاعت: 8:44

افغانستان میں بم دھماکا، ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک

جیو نیوز - خوست…مشرقی افغانستان میں رات گئے سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق افسوسناک واقعہ صوبہ خوست میں اس وقت پیش آیا جب بدقسمت خاندان بچی کی ولادت کے بعد اسپتال سے گھر جارہا تھا کہ سڑک کنارے نصب بم کی زد میں آگیا، دھماکے میں 3 خواتین اور نوزائیدہ بچی سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران افغانستان میں بم دھماکوں اور پرتشدد واقعات میں ایک ہزار 145 شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.