11 نومبر 2012
وقت اشاعت: 9:10
باراک اوباما فلوریڈا میں بھی کامیاب
اے آر وائی - امریکی صدارتی انتخابات میں باراک اوباما نے فلوریڈ ا میں بھی کامیابی حاصل کرلی۔جس کےبعد اوباما کے الیکٹورل ووٹوں کی تعدادتین سو بتیس ہوگئی۔
فلوریڈا کے حکام کے مطابق ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل کی جاچکی ہے۔ اوبامانے پچاس فیصد اوران کے حریف ریپبلیکن امیدوار مٹ رومنی نے اننچاس اعشاریہ ایک فیصد ووٹ حاصل کیے۔اوباماکو چوہترہزارووٹوں کی برتری حاصل ہوئی۔ بیرون ملک مقیم افراد اور فوجی سولہ نومبرتک ای میل کے ذریعے ووٹ ڈال سکتے ہیں۔ فلوریڈا کا شمار ڈانواڈول ریاستوں میں ہوتاہے۔ڈانواڈول ریاستوں میں باراک اوباما کی یہ آٹھویں کامیابی ہے۔