12 نومبر 2012
وقت اشاعت: 12:4
کانگریس:پیٹریاس کی خاتون صحافی سےتعلقات کی تفصیلات طلب
اے آر وائی - امریکی کانگریس کے ارکان نے سی آئی اے کے سربراہ ڈیوڈ پیٹریاس کی خاتون صحافی سے تعلقات کی تفیصلات طلب کر لیں۔ خاتون صحافی سےتعلقات پرڈیوڈپیٹریاس مستعفیٰ ہوگئےتھے۔ دیکھا جو تیر کھا کے کمین گاہ کی طرف اپنے ہی دوستوں سے ملاقات ہو گئی،ڈیوڈ پیٹریاس کا بھانڈہ پھوڑنے والی خاتون ان کی اپنی خاندانی دوست تھی۔
امریکی اخبار کے مطابق فلاڈیلفیا کے شہر ٹیمپا میں رہنی والی خاتون کیلی اور ان کے شوہر ڈاکٹر اسکاٹ۔ ڈیوڈ پیٹریاس اور ان کی اہلیہ ہولی کے مشترکہ دوست نکلے۔ ڈیوڈ پیٹریاس نے اسی خاتون سے تعلق کی سزا اپنے عہدے سے استعفی دے کر پائی ہے۔