تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 نومبر 2012
وقت اشاعت: 15:12

امریکاکی18ریاستوں میں علیحدگی کی پٹیشن

اے آر وائی - صدر باراک اوباما کے دوسری مدت کے لئے صدر منتخب ہونے کے بعد امریکا کی اٹھارہ ریاستوں نے علیحدگی کی پٹیشنز دائر کر دیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق اٹھارہ ریاستوں نے مرکزی حکومت سے علیحدگی اختیار کر کے خود مختار حکومتیں بنانے کی درخواستیں دائر کر دی ہیں۔



درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ علیحدگی لوگوں کا حق ہے۔ مرکزی حکومت کی وجہ سے معاشی بدحالی کاسامنا ہے۔ انسانی حقوق اور بنیادی آزادی دوبارہ حاصل کرنے کے لئے علیحدگی اختیار کرنا چاہتے ہیں۔ مرکزی حکومت امریکا کی اصل بنیادوں اور ارادوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔



آزاد ریاست کے قیام کے لئے سب سے پہلی درخواست لوزیانہ نے دائر کی۔ علیحدگی کی درخواست جمع کرانے والی ریاستوں میں لوزیانہ، ٹیکساس، فلوریڈا، الباما، شمالی کیرولینا، کنٹکی، مسی سپی،انڈیانا، شمالی ڈکوٹا، کولو راڈو ، اوریگن، نیوجرسی ، نیویارک ، جنوبی کیرولینا، آرکنساس، جارجیا اورمیسوری شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.