تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 نومبر 2012
وقت اشاعت: 17:55

امریکی صحافی پاؤلا براڈویل آج سالگرہ منارہی ہیں

اے آر وائی - سی آئی اے کے سربراہ ڈیوڈ پیٹریاس کا دل جیتنے والی امریکی صحافی پاؤلا براڈویل آج سالگرہ منارہی ہیں ۔ پاؤلا براڈویل جن سے تعلق کی قیمت دنیا کی سب سے بڑی خفیہ ایجنسی کے سربراہ ڈیوڈ پیٹریاس کوعہدہ سے الگ ہونے کی صورت میں چکانا پڑی۔ آج اکتالیس برس کی ہوگئی ہیں اور سالگرہ منارہی ہیں ۔ پاؤلا اپنے دو بچوں اور شوہر کے ساتھ شمالی کیرولائنا میں مقیم ہیں۔



ڈیوڈ پیٹریاس کے ساتھ اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد میڈیا نے پاةةٓؤلا کا بہت پیچھا کیا مگر وہ ہاتھ نہ آئیں۔ پاؤلا براڈیل ویسٹ پوائنٹ کی ملٹری اکیڈمی کی گریجویٹ اورہارورڈ سینٹر فار پبلک لیڈر شپ میں ریسرچ فیلو بھی ہیں۔ پاؤلا براڈیل لندن کے کنگ کالج کے وار اسٹڈیز سے پی ایچ ڈی کررہی ہیں۔



صحافت کا پیشہ اختیار کرنے والی پاؤلا کی ڈیوڈ پیٹریاس سے پہلی ملاقات دو ہزار چھ میں ہارورڈ کینیڈی اسکول میں ہوئی جہاں وہ لیکچر دے رہی تھیں۔ اس ملاقات میں پاؤلا نے خود کو اکیڈمک ریسرچر کے طور پر متعارف کرایا۔ پاؤلا دو ہزار دس میں افغانستان بھی گئیں جہاں انہوں نے ڈیوڈ پیٹریاس کی چار سو صفحات پر مشتمل سوانح عمری ”آل ان دی ایجوکیشن آف جنرل ڈیویڈ پیٹریاس“ کے نام سے تحریر کی اس دوران ڈیوڈ پیٹریاس سے ان کی قربتیں اتنی بڑھیں کہ ایک دن اس تعلق کا بھانڈا پھوٹ ہی گیا اورسی آئی اے چیف کونوکری سے ہاتھ دھونا پڑ ے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.