13 نومبر 2012
وقت اشاعت: 10:24
پیٹریاس معاشقہ،افغانستان میں نیٹو کے سربراہ بھی شامل تفتیش
اے آر وائی - سی آئی اے کے مستعفی سربراہ ڈیوڈ پیٹریاس کے خاتون صحافی پاؤلا براڈویل سے تعلقات کے بارے میں تحقیقات کرنے والی ایف بی آئی کی ٹیم نے افغانستان میں نیٹو افواج کے کمانڈر جنرل ایلن جون کو بھی تفتیش میں شامل کر لیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آئی نے تفتیش کے دوران جنرل جون ایلن اور ڈیوڈ پیٹریاس کے خاتون صحافی سے معاشقے کا انکشاف کرنے والی خاتون جل کیلی کے درمیان بیس سے تیس ہزار نامناسب میلز کے تبادلے کا پتہ لگایا جس کے بعد جنرل جون ایلن کو تفتیش میں شامل کر لیا گیا۔
امریکی وزیر دفاع لیون پینیٹا کا کہنا ہے کہ انہوں نے پینٹاگون کو جنرل جون ایلن سے تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا ہے۔