13 نومبر 2012
وقت اشاعت: 7:3
کابل میں راکٹ حملہ، ایک شخص ہلاک، 2 زخمی
جیو نیوز - کابل…افغانستان کے دارالحکومت کابل میں راکٹوں کے حملے میں ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔کابل کے پولیس چیف محمد ایوب سالنگی نے ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کو بتایا کہ کابل شہر میں مجموعی طور پر تین راکٹ آکر گرے جن میں ایک راکٹ سے ایک راہ گیر ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ۔ ایک راکٹ نجی ٹی وی اسٹیشن پر آکر گرا تاہم اس سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ فوری طور پرکسی گروپ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔