13 نومبر 2012
وقت اشاعت: 6:42
ایف بی آئی کی جانب سے پاوٴلا براڈویل کے گھر کی تلاشی
جیو نیوز - واشنگٹن…امریکا میں ایف بی آئی کے ایجنٹس نے ڈیوڈ پیٹریاس کے استعفے کی وجہ بننے والی پاوٴلا براڈویل کے گھر کی تلاشی لی ہے۔امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایف بی آئی کے درجن بھر کے قریب ایجنٹوں نے نارتھ کیرولینا کے علاقے شارلٹ میں پاوٴلابراڈویل کے گھر کی تلاشی لی ، بکس اٹھاکر لئے اور گھر کے اندر کی تصاویربنائیں۔ایک اخبار کا کہنا ہے کہ ایجنٹوں نے گھر کی دونوں منزلوں کی تلاشی لی۔امریکاکی خفیہ ایجنسی کے سربراہ ڈیوڈ پیٹریاس نے صدر اوباما کے دوسری بار صدر منتخب ہونے کے صرف تین دن بعد جمعہ کو استعفیٰ دے دیا تھا۔ڈیوڈ پیٹریاس کے مستعفی ہونے کے بعد سے پاوٴلا براڈویل اپنے اس گھرمیں نہیں دیکھی گئی ہیں۔