تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 نومبر 2012
وقت اشاعت: 6:25

پیٹریاس کے خلاف تفتیش کرنے والے ایجنٹ کوخودتحقیقات کاسامنا

جیو نیوز - واشنگٹن…ڈیوڈ پیٹریاس کے خلاف تفتیش شروع کرنے والے ایف بی آئی ایجنٹ کوخود تفتیش کا سامنا کرنا پڑگیا۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ڈیوڈپیٹریاس کیخلاف تفتیش کی شروعات کرنے والے ایف بی آئی ایجنٹ سے جل کیلی کے ساتھ نامناسب رویئے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ پیٹریاس کے معاشقے کی تفتیش کرنے والے اِس اہلکار پرالزام سامنے آیا ہے کہ اُس نے اپنی قابل اعتراض تصاویر جل کیلی کو بھیجی تھیں۔سابق سی آئی اے چیف پیٹریاس کے پاوٴلا براڈویل سے تعلقات کا علم ایف بی آئی کو اس وقت ہوا جب انہوں نے جل کیلی کوموصول ہونے والی دھمکی آمیزای میلزکی تحقیقات کیں۔یہ ای میلزپاوٴلا نے بھیجی تھیں۔جاسوسوں نے جب پاوٴلاکی ای میلزچیک کیں توپیٹریاس کے محبت نامے سامنے آگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.