13 نومبر 2012
وقت اشاعت: 10:37
نئی مدت صدارت،امریکی وزارتوں میں اہم تبدیلیاں متوقع
اے آر وائی - اوباما نئی مدت صدارت نئے دوستوں کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں، امریکی وزارتوں میں اہم ردوبدل کے اشارے ملناشروع ہوگئے۔
اوباما نئی مدت نئے دوستوں کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں،،یہ اشارے اب واضح ہوتے جارہے ہیں کہ وہ اپنے پرانے رفقا کوخیرباد کہنے کاسوچ چکے ہیں۔ اسی سلسلے میں امریکی وزارتوں میں اہم ردو بدل متوقع ہیں ، ایک اہم عہدہ وزیر دفاع کا ہے جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ سینیٹرجان کیری کواس کی پیش کش کرنےکےبارے میں غورکیاجارہاہے۔
جان کیری کے بارے میں یہ پیش گوئی کی جارہی تھی کہ وہ نئے وزیر خارجہ ہوں گے لیکن اب یہ بات بڑے وثوق سے کہی جارہی ہے کہ اس کرسی کے لیے اقوام متحدہ میں امریکی سفیر سوسن رائس کاانتخاب یقینی ہوچکا ہے،سی آئی اے کے قائم مقام چیف مائیکل کوجان برینن کی جگہ دینے کا امکان ظاہر کیاجارہاہے۔