13 نومبر 2012
وقت اشاعت: 18:39
شام میں حزب اختلاف کانیااتحاد،عرب لیگ اور مغرب کا خیرمقدم
اے آر وائی - شام کے حزب اختلاف کے نئے اتحاد کا عرب لیگ اورمغربی ممالک نے خیرمقدم کیا اور اسے شام کے مسئلے کے حل کی جانب پہلا قدم قرار دیا ۔ چھ خلیجی ممالک نے شام میں حزب اختلاف کے نئے اتحاد کو شام کی حقیقی نمائندہ تنظیم کے طور پر تسلیم کر لیا۔عالم معاذ الخطیب کو متحدہ حزب اختلاف کے سربراہ کے طور پر منتخب کیا گیا۔ حزب اختلاف کے نئے اتحاد کا مقصد تمام شامی اپوزیشن گروپوں کوصدر بشارالاسد کو اقتدار سے علیحدہ کرنے کے لئے متحدکرنا ہے۔
امریکا ،برطانیہ سمیت عالمی برداری نے حزب اختلاف کے نئے اتحاد کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ بائیس ممالک پر مشتمل عرب لیگ نے بھی نئے اتحاد کوتسلیم کیا ۔ نئےاتحاد میں حزب اختلاف کے مختلف گروہوں کے ساٹھ نمائندے شامل ہیں۔ صدر بشار الاسد کے خلاف طویل لڑائی میں مبصرین کے مطابق چھتیس ہزار افراد مارے جا چکے ہیں جبکہ ہزاروں لوگوں کو ہمسایہ ریاستوں میں نقل مکانی کرنا پڑی ۔