13 نومبر 2012
وقت اشاعت: 19:10
موت کی تحقیقات کیلئے یاسر عرفات کی قبر کھولی جائے گی
اے آر وائی - فلسطین کی آزادی کی جدوجہد کرنے والے نامور رہنما یاسر عرفات کو قتل کیا گیا ہے یا نہیں۔اس معاملے کی تحقیقات کے لیئے یاسر عرفات کی قبر کشائی کی جائے گی جس کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔
فلسطینی رہنما یاسر عرفات کی قبر کشائی کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔ یاسر عرفات کو قتل کیئے جانے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ یاسر عرفات کی قبر پر نصب پتھر ہٹا دیا گیا ہے۔ قبر کشائی اور یاسر عرفات کے جسم کا معائنہ پندرہ دن تک جاری رہے گا۔
یاسر عرفات کے مقبرے پر عوام کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔ یاسر عرفات کا انتقال پیرس کے قریب فرانسیسی ملٹری اسپتال میں گیارہ نومبر دوہزار چار کو ہوا تھا ۔ فرانسیسی حکام کا خیال تھا کہ موت طبعی ہوئی ہے جبکہ فلسطینیوں کو یقین ہے کہ یاسر عرفات کو اسرائیلی جاسوسوں نے قتل کیا ہے اس سال اگست میں فرانسیسی حکام نے میڈیا رپورٹ کے بعد قتل کیئے جانے کے امکان کی تحقیقات شروع کی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یاسر عرفات کے کپڑوں پر پلوٹینیئم کے ذرات پائے گئے تھے۔ روسی حکومت کے ناقد الیگزینڈر لاٹی وینکو کو لندن میں دوہزار چھ میں چائے میں پلوٹینیئم دے کر قتل کیا گیا تھا۔