تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 نومبر 2012
وقت اشاعت: 19:24

سعودی باشندے کو بم حملے کا منصوبہ بنانے پر عمر قید کی سزا

اے آر وائی - امریکی عدالت نے ایک سعودی باشندے کو عمر قید کی سزا سنائی ہے، اس پر سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش پر مبینہ بم حملے کا منصوبہ بنانے کا الزام تھا۔



سعودی باشندے خالد علی ایم الدواساری پر الزام تھا کہ اس نے وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار استعمال کرنے کی مبینہ کوشش کی تھی۔ استغاثہ کا کہنا تھا کہ ملزم نے ڈیلاس میں سابق امریکی صدر جارج بش کے گھر سمیت کئی جگہوں پر حملے کے لیے بم بنانے کا سامان اپنے اپارٹمنٹ میں جمع کیا تھا جبکہ پولیس نے اس کے اپارٹمنٹ سے جہاد سے متعلق لٹریچر بھی برآمد کیا تھا۔



بائیس سالہ نوجوان نے جج سے معافی بھی مانگی لیکن جج کا کہنا تھا کہ اس کے جرم کے شواہد بہت مضبوط ہیں لہذا اسے معاف نہیں کیا جاسکتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.