تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 نومبر 2012
وقت اشاعت: 13:36

اوباما اور لیون پنیٹا نے جنرل جون ایلن کی حمایت کردی

اے آر وائی - امریکا کے صدر براک اوباما اور ان کے وزیردفاع لیون پینیٹا نے افغانستان میں ایساف کمانڈر جنرل جون ایلن کے حق میں آواز بلند کردی ۔ صدراوباما نے جنرل جون ایلن کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کے اسیکینڈل میں شامل تفتیش ہونے کے باوجود جنرل جون ایلن پر اعتماد ہے، اُنہوں نے افغانستان میں شاندار خدمات انجام دی ہیں۔ اوباما کا کہنا تھا کہ جنرل ایلن نے ماضی میں بھی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور امید ہے وہ مستقبل میں بھی امریکا کے لئے خدمات انجام دیتے رہیں گے۔



دوسری جانب امریکی وزیر دفاع لیون پینیٹا بھی جنرل ایلن کی حمایت میں پیچھے نہیں رہے اور انہوں نے بھی بھرپوراعتماد کا اظہار کر ڈالا۔ پینیٹا کا کہنا تھا کہ جنرل ایلن افغانستان میں بہترطریقے سے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.