تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 نومبر 2012
وقت اشاعت: 8:5

ژی جن پنگ چین کی حکمراں جماعت کے صدر منتخب

اے آر وائی - ژی جن پنگ چین کی حکمراں جماعت کمیونسٹ پارٹی کے نئے صدر منتخب جبکہ لی کی کیانگ کو وزیر اعظم کیلئے نامزدکیا گیا ہے۔ نئی حکومت کو دیگر مسائل کے ساتھ معاشی چیلینجز بھی درپیش ہوں گے۔



چینی حکومت کی معاشی اصلاحات نے ملک کو دنیا کی دوسری بڑی معیشت بنادیاہے۔ چینی حکومت کے معاشی پلان نے پچاس کروڑ افراد کو غربت کے اندھیرے سے نکالا۔ چین کے معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق نئی حکومت کو سرمایہ کاری اورصارفین کی قوت خرید میں مزید توازن پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔



حکومتی تحویل میں موجود کمپنیوں کو اوپن مارکیٹ میں مقابلہ کرنا ہوگا اور بینکوں کو حکومتی کمپنیوں کے ساتھ نجی کمپنیوں کو قرض کی فراہمی میں اضافہ کرنا چاہیے۔



تجزیہ کاروں کے مطابق آئندہ سال چینی یونیورسٹیز سے فارغ ہونے والے ساٹھ لاکھ نوجوان ایسی حکومت چاہتے ہیں جو نہ صرف روز گار کی فراہمی ممکن بنائے بلکہ شخصی آزادیاں بھی دے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.