15 نومبر 2012
وقت اشاعت: 7:36
ڈھاکا : فیکٹری ملازمین کی ہڑتال، گھنٹوں ٹریفک جام
جیو نیوز - ڈھاکا...ڈھاکا میں گارنمنٹ فیکٹری کے ملازمین کی ہڑتال کے باعث سڑکوں پرکئی گھنٹوں ٹریفک جام رہنے کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ڈھاکا میں صبح 9 بجے سے گارنمنٹ فیکٹری کے ملازمین نے کم تنخواہوں کے خلاف سڑکوں پر احتجاج شروع کردیا جس کے نتیجے میں ائیر پورٹ آنے اور جانے والی شاہراہوں پر 6 گھنٹوں سے زائد ٹریفک کی روانی معطل رہی۔لوگوں نے اپنی منزل تک جانے کے لیے متبادل راستے اپنانے چاہے تاہم دیگر شاہراہوں پر بھی ٹریفک معمول سے زیادہ ہونے کی وجہ سے جام نظر آیا۔