تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 نومبر 2012
وقت اشاعت: 5:17

ٹیکساس،ٹرین اورٹرالر میں تصادم، 4افراد ہلاک،17 زخمی

اے آر وائی - امریکی ریاست ٹیکساس میں ٹرین اور ٹرالر کے تصادم کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔ ریل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ریاست ٹیکساس کے ایک گاوٴں میں اس وقت پیش آیا جب ایک ٹریکٹر ٹرالر نے ریل گاڑی کو ایک طرف سے ٹکر ماری۔ اس تصادم سے شدید آگ بھڑک اٹھی۔



حکام کے مطابق ٹرین پر 204 مسافر اور عملے کے 14 افراد سوار تھے۔ امریکی تحقیقاتی عہدیداروں کے مطابق حادثے کے محرکات اور اسباب جاننے کی کوشش کررہے ہیں جس میں ٹریکٹر ڈرائیور کا سابقہ ریکارڈ بھی حاصل کیا جائے گا اور یہ بھی معلوم کیا جارہا ہے کہ ریلوے کراسنگ پر انتباہی روشنیاں صحیح کام کررہی تھیں یا نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.