تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 نومبر 2012
وقت اشاعت: 5:15

2012میں امریکی فوجیوں کی خودکشیوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

جیو نیوز - نیویارک…سال 2012 میں گزشتہ سال کی نسبت امریکی فوجیوں کی خودکشیوں کی تعداد میں اضافہ ہو اہے۔ غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق سال 2012 کے 10 مہینوں میں حاضر سروس امریکی فوجیوں کے خودکشی کرنے کے رجحان میں اضا فہ دیکھا گیا ہے۔ صرف اکتوبر کے مہینے میں 20 امریکی فوجیوں نے خودکشی کی جبکہ 2012 میں کی جانیوالی خودکشیوں کی تعداد 166 ہو گئی ہے جو کہ گزشتہ سال سے زیادہ ہے۔ امریکی فوجی افسران کے مطابق خودکشیوں کے رجحان میں اضافے کی وجہ جنگی تناوٴ بتایا جاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.