تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 نومبر 2012
وقت اشاعت: 5:15

پاوٴلا براڈویل نے حساس معلومات کے متعلق ایف بی آئی کومطمئن کردیا

جیو نیوز - نیویارک…سی آئی اے کے سابق سربراہ ڈیوڈ پیٹریاس کواپنادیوانہ بنانے والی پاوٴلا براڈویل نے حساس معلومات کے متعلق ایف بی آئی کومطمئن کردیا۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی اٹارنی جنرل ایرک ہولڈر کا کہنا ہے کہ دو نومبر کو پاوٴلا براڈویل سے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے حکام نے تحقیقات کی تھیں۔ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ گفتگوکے دوران پاوٴلا سے اس کے پاس حساس معلومات کی موجودگی کی تفتیش کی گئی۔تاہم قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار انٹرویو کے بعد مطمئن ہوگئے کہ ڈیوڈ پٹریاس نے پاوٴلا سے کسی قسم کی خفیہ معلومات شیئر نہیں کیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.