تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 نومبر 2012
وقت اشاعت: 7:18

فوجی اخلاقی ضابطوں پر نظرثانی کا حکم

اے آر وائی - امریکی وزیردفاع لیون پنیٹا نے پینٹا گون کو فوجی اخلاقی ضابطوں پر نظرثانی اور فوجی اعلیٰ قیادت کے کردار کی جانچ پڑتال کا حکم جاری کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر راساں ایجنسی کے مطابق یہ ہدایات اعلیٰ فوجی افسران پر ضابطوں کی خلاف ورزی کے بعد جاری کی گئیں ہیں۔



اس سلسلے میں چیئر مین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل مارٹن ڈیمپسی نے ان احکامات پر اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔ امریکہ وزیر دفاع نے کہا کہ فوجی میں موجود تمام افراد کو اپنی ذمے داریوں کا مکمل طور پر احساس اور پتاہونا چاہیے۔



انھوں نے بینکاک میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ امریکی عوام کو پورا یقین ہونا چاہیے کہ فوج میں موجود زیادہ تر افسران قابلِ عزت ہیں ۔انھوں نے ملکی دفاع سے وابستہ افراد سے مطالبہ کیا کہ وہ فوجی ضابطہ اخلاق کی ہر صورت میں پاسداری کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.