تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 نومبر 2012
وقت اشاعت: 6:56

غزہ پر حملوں کے بعد تل ابیب کو راکٹوں سے نشانہ بنانے کی کوشش

جیو نیوز - غزہ…غزہ پر حملوں کے بعد فلسطینی عسکریت پسندوں نے اسرائیل کے سب سے بڑے شہر تل ابیب کو راکٹوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔ایک راکٹ جنوبی شہر رشون لیزون اور دوسرا سمندر میں گرا۔تاہم اسلامی جہاد کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک راکٹ تل ابیب پر بھی داغاتھا جس سے شہر لرزاٹھا۔اس سے پہلے بھی غزہ سے راکٹ پھینکے گئے تھے جن سے جنوبی اسرائیل میں تین افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ حماس کے فوجی سربراہ احمد جباری کے قتل کے بعد یہ پہلی اسرائیلی ہلاکتیں ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.