16 نومبر 2012
وقت اشاعت: 15:9
افغانستان میں2014کے بعد بھی امریکی فوج ہونی چاہیئے،جوڈنفورڈ
اے آر وائی - ایساف کے اگلے سربراہ کے طور پر نامزد جنرل جو ڈنفورڈ کہتے ہیں کہ افغانستان میں دو ہزار چودہ کے بعد بھی امریکی فوج کی موجودگی ہونی چاہیئے ۔ امریکی میگزین کے مطابق امریکی سینٹر ز کی طرف سے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں ایساف کے اگلے سربراہ جنرل جو ڈنفورڈ نے کہا کہ دو ہزار چودہ کے بعد افغانستان میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات کرنے ہوں گے افغانستان کو دوبارہ دہشتگردوں کی آماجگاہ بنن نہیں دیا جائے گا۔
انہوں نے اپنے جوابات میں افغانستان جنگ پر تین تجاویز بھی پیش کیں۔ سماجی تنظیموں کی سپورٹ کی جائے، افغان فورسز کی تربیت اور بھرپور مدد فراہم کی جائےاوردہشتگردی کے خلاف بھرپور آپریشنز کئے جائیں۔
جو ڈونفورڈ کا مزیدکہنا تھا کہ وہ دو ہزار تیرہ میں افغان نیشنل سیکیورٹی فورسز کو ذمے داریاں سونپنے کی حمایت کرتے ہیں ۔امریکی صدر بارک اوباما نے جنرل ڈنفرڈ کا انتخاب جنرل جون ایلن کی جگہ کیا ہے