16 نومبر 2012
وقت اشاعت: 12:36
چین: بیجنگ میں گہری دھند کے باعث ٹریفک کی روانی اور فلائٹس متاثر
جیو نیوز - بیجنگ … چین کے شہر بیجنگ میں متعدد علاقوں میں گہری دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر اور فلائٹس تاخیر کا شکار نظر ہوگئیں۔ بیجنگ اور ہیبی صوبے کے بعض علاقوں میں پھیلی دھند نے 500 میٹر تک کا فاصلہ بھی دیکھنا مشکل بنادیا۔ کئی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور کئی ہائی ویز جزوقتی طور پر بند کردی گئیں۔ حکومت کی جانب سے عوام کو خبردار کرنے کیلئے یلو وارننگ جاری کردی گئی۔ تاہم دھند چھٹتے ہی بیجنگ کا دیگر علاقوں سے رابطہ بحال ہوگیا اور معمولات زندگی رواں دواں نظر آئے۔